پی پی کی اگلے الیکشن میں امیدوا ر نہ لانے کی شرط پر اسلامی تحریک کو حمایت کی پیشکش
  18  مارچ‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت ( روزنامہ اوصاف ) نگر حلقہ نمبر 4کے حتمی الیکشن کیلئے مجلس وحدت المسلمین نے اپنے سابقہ امیدوار ڈاکٹر علی محمد کے نام کو مرکزی سطح پر حتمی شکل دے دی۔ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اسلامی تحریک پاکستان کے درمیان مذاکرات فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گئے ۔ ذرائع نے اوصاف کو بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اسلامی تحریک پاکستان کو اگلے انتخابات میں امیدوار سامنے نہ لانے کی گارنٹی پر ضمنی انتخاب میں اسلامی تحریک پاکستان کے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے اور مکمل حمایت کی پیشکش کی ہے ۔ آج اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے مثبت جواب ملنے کی صورت میں اسلامی تحریک پاکستان کے متوقع امیدوار شیخ محمد باقر اور مجلس وحدت المسلمین کے متوقع امیدوار ڈاکٹر علی محمد کے مابین ہوگا ۔ اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے مثبت جواب نہ ملنے کی صورت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے متوقع امیدوار جاوید حسین میدان میں اترینگے اور مجلس وحدت المسلمین سمیت اسلامی تحریک پاکستان کے انتخابات میں حصہ لینے کی صورت میں مذہبی ووٹ تقسیم ہوگا جس کا فائدہ پاکستان پیپلز پارٹی کے متوقع امیدوار جاوید حسین کو ہوگا

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved