شہید امن کے ویژن کیمطابق جی بی کو مثالی بنائینگے، وزیراعلیٰ
  18  مارچ‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( روزنامہ اوصاف ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ہم شہید امن کے نام پر جھوٹے نعرے لگا کر اپنے مفادات کیلئے عوام سے ووٹ لینا نہیں چاہتے بلکہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت اپنے شہیدوں کے وژن کی تکمیل کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ۔ اسلئے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت شہید امن سیف الرحمن کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جسکے تحت عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبے اور اداروں میں عوام کیلئے ہر قسم کے بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ان خیالات کا اظہار ہفتے کے روز ریجنل بلڈ سنٹر جوٹیال میں اپنی کابینہ اور لیگی ورکروں کے ہمراہ خون کا عطیہ دینے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی جو اپنے شہیدوں کا نام استعمال کرکے عوام سے ووٹ حاصل کرتی ہے اور بر سر اقتدار میں آنے کے بعد کرپشن کے ذریعے مال و جائیدادیں بنانے کے بعد عوام کو بھی گمراہ کرتی ہے ۔ کئی بار شہیدوں کے نام پر حکومت بنانیوالوں نے کبھی بھی ان شہیدوں کے وژن اور ایجنڈے کے نام پر ایک روپے کا کام نہیں کیا بلکہ شہیدوں کے نام پر بننے والی جماعت نے خطے میں کرپشن کی انتہا کرکے نئی تاریخ رقم کر دی ۔ مگر ہم کبھی بھی عوام کے خلاف کوئی ایک کام نہیں کرینگے بلکہ ہم اپنے شہیدوں کے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کام کرینگے تاکہ عوام میں خوشحالی آئیگی ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جرمن حکومت کے تعاون سے سکردو میں جدید قسم کے بلڈ سنٹر کا ۱قیام عمل میں لایا جایگا جہاں پر ضرورتمند مریضوں کو خون کے عطیات مفت فراہم کئے جائینگے ۔ انہوں نے کہا ہے گلگت بلتستان حکومت نے محکمہ صحت کے شعبے میں اہم انقلابی اقدامات کرکے تیس فیصد کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ ہم شہیدوں کے نام پر جھوٹے نعرے لگانے کے بجائے گلگت بلتستان میں بلڈ سنٹرز کے قیام کو یقینی بنا کر غریب اور ضرورتمند مریضوں کو مفت خون فراہم کرینگے ۔ جو تاریخ میں پہلی بار صاف و شفاف خون ضرورتمندوں کو فراہم کیا جائیگا یہ بھی صوبائی حکومت کا غریب عوام کیلئے اہم انقلابی اقدام ہوگا ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ شہید سیف الرحمن کا ایک وژن تھا کہ گلگت بلتستان کو امن کا گہوارہ بنانا ہے بلاآخر شہید امن نے سینے میں گولی کھا کر خطے کے امن کیلئے جام شہادت نوش کیا ، صوبائی حکومت بھی انکے وژن اور ایجنڈے پر عمل پیر اہوکر گلگت بلتستان کو ملک کا مثالی خطہ بنا کر خطے کو امن کا گہوارہ بنایا ہے ۔ انیس مارچ شہید امن سیف الرحمن کو خراج تحسین پیش کرنیکا دن ہے ۔ عوام برسی میں شرکت کر یقینی بنا کر خطے کے پائیدار قیام امن کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پنجاب حکومت کے تعاون سے گلگت بلتستان میں شہباز شریف ایم آر آئی سنٹرز کا افتتاح کریگی جسکا افتتاح باقاعدہ تین اپریل کو کیا جائیگا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved