عوام باریاں لگانے والی پارٹیوں سے تنگ ، پی ٹی آئی ہی نجات دہندہ ثابت ہوگی، فتح اللہ
  19  مارچ‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت( اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف گلگت میں شمولیتی پروگرام ،پروگرام میں پارٹی کے عہدیداروں سمیت کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان نے کہا کہ آج انتہائی خوشی کا دن ہے کہ ن لیگ حلقہ 1اور 2کے جیالے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں،ہم دل کے اتھاہ گہرائیوں سے ان کو خوش آمدید کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج ایوانوں میںجو اقتدار کے نشے میں مست بیٹھے ہوئے ہیں وہ ظالم حکمران ان ہی کارکنوں کے مر ہون منت ہیں، اور آج عیاش پرست حکمران اپنے کارکنوں کو دیوار سے لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے جو صوبائی حکومت کے بڑے دن ہونے کے باوجود ن لیگ کے دیرینہ کارکنوں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کرنا ہما رے لیے کوئی اعزاز سے کم نہیں،اس موقع پر ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جو کہ جی بی میں ایک نئی سیاسی پارٹی ابھر کر سامنے آئی اور پہلے یہ الیکشن میںایک حلقے سے ہم نے عوام کی مینڈیٹ حاصل کی،اور اسی طرح پانچ حلقوں سے ہم نے بھر پور الیکشن لڑا اور بہت تھوڑے سے ووٹوں کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے،گلگت بلتستان میں ٹوٹل ووٹ کے حصاب سے ہم دوسرے نمبر پر رہے اس سے ضاحر ہوتا ہے کہ جی بی میں ہمارے پاس عوام طاقت موجود ہے،لوگوں نے بڑے عرصے سے ان دونوں پارٹیوں کو چھان پھٹک رکھا ہے اور پورے پاکستان سے لوگ ان دونوں پارٹیوں کی باریاں لینے کی سیاست کو تنگ آچکے ہیں، عوام کے پاس اور کوئی چارہ نہیں سوائے اس تحریک کے جس کا قیادت عمران خان کر رہے ہیں،۔ہم اس پارٹی میں اور عمران خان کے نظریے سے دن بدن متاثر ہو تے جا رہے ہیں اور اس کی وجہ عمران خان کی نظریہ ہے ۔آج جو ن لیگ کے کارکن پی ٹی آئی میں شمولیت کر رہے ہیں وہ یہ سمجھے کہ آنے والی گورٹمنٹ کی پارٹی میں شمولیت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارکن کی قدر کر نے کا بخوبی علم ہے کارکن کے بدولت ہم عوانوں میں پہنچ تے ہیں ۔اس موقع پر سابق صدر ضلع گلگت کے فاروق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے جن ن لیگ کے کارکن جو کہ حلقہ 1اور 2سے آئے ہیں انکو پی ٹی آئی میں آنے پر ویلکم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی میں ایک ہیں اور قیادت سے متعفق ہیں ۔پارٹی میں کچھ بیرونی عناصر خرابیاں پیدا کر نے میں مصروف ہیں ان کو وقت آنے پر ہڈی پھیک کر خاموش کیا جائے گا

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved