شہید امن کا برسی پرو گرام، سٹیج پر بیٹھنے کیلئے کھینچا تانی، ہنزہ کے عہدیدارنظر انداز
  19  مارچ‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (روزنامہ اوصاف ) شہید سیف الرحمن کے برسی کے حوالے سے گھڑی باغ میں منعقدہ جلسے میں سٹیج پر بیٹھنے کیلئے مسلم لیگی عہدیداروں اور رہنمائوں کے مابین کھینچا تانی کا سلسلہ جلسے کے شروع سے اختتام تک جاری رہا ۔ سٹیج پر مسلم لیگ ن ضلع گلگت کے عہدیداروں اور سینئر رہنمائوں کے قبضے سے بعض اضلاع کے ضلعی صدور اور سینئر رہنما سٹیج تک نہ پہنچ سکے ۔ ضلع ہنزہ میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اور بعض سینئر رہنمائوں میں شدید اختلافات کے باعث ضلع ہنزہ کے صدر جام عالم کو بھی سٹیج پر نہیں بلایا گیا اور نہ ہی ضلع ہنزہ سے مسلم لیگ ن نے کسی سینئر رہنما کو سٹیج پر دعوت دی گئی جس سے مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ فارورڈ بلاک کے سینئر رہنما ریحان شاہ نے سٹیج سیکریٹری سے ناراضگی کا اظہار بھی کیا جس کے فوراً بعد ضلع ہنزہ کے صدر جان عالم سٹیج سیکریٹری کے پاس گئے اور سٹیج پر مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کے فارورڈ بلاک کے رہنما ریحان شاہ کو دعوت نہ دینے کی ہدایت کی جس پر سٹیج سیکریٹری نے ضلع ہنزہ کے صدر جان عالم اور ریحان شاہ کو پنڈال آمد پر خوش آمدید کے کلمات ادا کرکے معاملہ کو ختم کیا ۔ جلسے کے سٹیج پر ضلع گلگت کے رہنمائوں اور عہدیداروں کا قبضہ رہا جس سے پارٹی کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنمائوں اور عہدیداروں نے ناراضگی کا اظہار کیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved