ہنزہ ، خواتین رضا کار صفائی مہم پر نکل پڑیں، بازاروں ، محلوں سے کچرا تلف
  19  مارچ‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
ہنزہ (روزنامہ اوصاف) ہنزہ میں خواتین والینٹیزہنزہ کے مختلف سیاحتی مقامات، ز بازاروں ،محلے اور روڑوں کی صفائی کے لیے نکل پڑے خواتین صفائی کرتے ہوئے کچرے کو مختلف مقامات پر جمع کرتے رہے جس کے بعد کچرے کو مختلف مقامات پر جمع کرتے اور جلاتے رہے جبکہ ندی نالوں کی صفائی بھی کی گئی گزشتہ دنوں ہنزہ کے مختلف علاقے کریم آباد ،التت ،حیدر آباد کے علاوہ گرد نواح کے علاقوں کے خواتین ولینٹییز نے اپنی مدد آپ کے تحت بازاروں ،محلوں ،ندی نالوں ،پانی کے کوہلوں اور روڑں کی صفائی کی جس میں بوائز اسکاوٹس اور مرد ولینٹییز نے معاونت کی۔ اس موقعے پر خواتین والینٹیز کا میڈیاکے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے اس مہم کا مقصد ہنزہ میں صفائی کے بارے آگاہی دلانا تھا اور اس کے ساتھ ہنزہ میں پھیلی ہوئی کچرے کو صاف کرنا تھا اور الحمداللہ اس مہم میں کامیابی ملی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مہم اس لیے بھی اہم ہے کہ ہم آنے والے سیاحوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمیں اپنے علاقے کی صفائی بہت عزیز اور ہم آنے والے مہمانوں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں وہ بھی ہمارے اس صاف ستھرے ماحول کو مزید بہتر بنانے میں مدد بھی کرینگے کیونکہ ہنز ہ کی دنیا میںایک پہچان ہے اس موقعے پر خواتین کا کہنا تھا کہ ہم نے تو آج کچرہ جمع کرکے جلایا ہے اور اگر حکومت کی طرف سے بھی کوئی سہولت موجود ہوتا اور اس کچرے کو اُٹھاتے اور کسی خاص مقام پر جلانے کا انتظام ہوتا تو بہتر ہوتا۔یاد رہے کہ ہنزہ کئی ماہ سے حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث کچرہ اُٹھانے کا کام معطل پڑا ہے اور سیاحوں کے آمد شروع ہونے کے ساتھ ہی یہ مسلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے ۔موجودہ حکومت اور لوکل انتظامیہ اس سنگین صورتحال کو نظر انداز کئے ہوئے ہیں اور صورتحال روز بروز خراب ہوتا جا رہا ہے سیاحوں کے آمد کا سلسلہ شروع ہوجانے کی وجہ سے مزید صورتحال خراب ہونے لگا ہے اور خدشہ ہے اگر یہی صورتحال جاری ہا تو ہنزہ کا ماحول تباہ ہوجائے گا اور سیاحت تباہ ہوجائے گاکئی ماہ سے ہنزہ میں کچرہ اُٹھانے کا سلسلہ بند پڑا ہے جس کے باعث ہنزہ کے بازار ،گلیاں،محلے اور پانی کے کوہل کچرے کی ڈھیر کی شکل اختیار کر رہے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved