شہید سیف الرحمن کی برسی کے موقع پر ن لیگ خواتین ونگ بسین آفس میں قرآن خوانی
  19  مارچ‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( روزنامہ اوصاف ) ہر سال کی طرح امسال بھی شہید سیف الرحمن خان کی چودہویں برسی کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن برائے خواتین ونگ بسین آفس میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا پروگرام بارہ بجے سے دو بجے تک جاری رہا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن برائے خواتین ونگ کے سینئر پارٹی ورکرز سمیت گلگت حلقہ نمبر ایک کے یونٹ صدور و کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ پروگرام کے اختتام پر پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی سینئر نائب صدر و معروف سوشل ورکرز رانی صنم فریاد نے مجلس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید امن سیف الرحمن خان محض ایک سیاسی شخصیت نہیں بلکہ ایک نظریے کا نام بن چکا ہے جسکے خون کی آبیاری سے آج پورا خطہ امن ، اخوت اور سکھ و سکون کا مرکز بن چکا ہے ۔ عوام سے ہم نے شہید امن کے نام پر جو ووٹ مانگا تھا الحمد اللہ اس کے مثبت ثمرات سے آج پورے خطے کے عوام مستفید ہو رہے ہیں ۔ شہید امن کے جانشین سفیر امن حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں سیف الرحمن کے اس عظیم مشن کو جاری و ساری رکھا جائیگا اس موقع پر ایک قرار داد بھی پاس کی گئی جس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ شہید امن سیف الرحمن خان کو ستارہ جرات سے اعلیٰ اعزاز سے نوازا جائے اور امن کیلئے خدمات ادا کرنیوالے شخصیات کو قومی ایوارڈ دیا جائے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved