یاسین کے عوام محب وطن، عبدالحمید نامی شخص اور انکی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں، وزیر شفیع
  19  مارچ‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت (اوصاف نیوز) وکلاء برائے انسانی حقوق گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری اور ترقی پسند ووطن دوست رہنما محمد وزیر شفیع ایڈووکیٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ عبدالحمیدخان نامی شخص اپنے من گھڑت بیانات اور پروکسی سیاست کی وجہ سے نہ صرف گلگت بلتستان کے عوام میں اپنا اعتمادکھو چکا ہے بلکہ جائز قوم پرستی کی سیاست پر سے بھی عوامی اعتماد ختم کروا چکا ہے، یہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنے انہی اوچھے ہتھکنڈو کی وجہ سے اپنے خاندان اور یاسین کے عوام کوبھی دنیا کے سامنے متنازعہ بنا کر پیش کردیا جوکہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالحمید نے اپنی گھنائونی حرکتوں کی وجہ سے باالعموم یاسین کے عوام اور بالخصوص اپنے خاندان کے افراد کو حکومت اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے سامنے مشکوک بنادیا جس کی وضاحت یہ ہے کہ یاسین کے پرامن اورمحب وطن عوام کا عبدالحمید نامی شخص اور ان کی نام نہاد سیاسی تنظیم سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں اور ان کی متنازعہ سرگرمیاں صرف اپنی زات اور زاتی کاروبار کی حدتک محدودہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پورے گلگت بلتستان کے عوام کی رائے سے ہٹ کر دنیا کی کوئی طاقت خطے کا مستقبل طے نہیں کرسکتی اسلئے خطے کے عوام کو اپنے حال پر چھوڑا جائے وہ جہاں جانا چاہتے ہیں اور جس طرح اپنے مستقبل کا فیصلہ کروانا چاہتے ہیں۔ لہذا اپنی پراکسی سیاست کے زریعے حمید اپنے خاندان اور غذر کے پر امن عوام کو آگ میں مت دھکیلے، انہیں بھی دوسروں کی طرح ترقی، روزگار اور اپنے حصے کا ٖفنڈ چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالحمید کی ذاتی خود غرضی، عدم جمہوری مزاج اور اور پروکسی سٹائل سیاست کی وجہ سے ان سمیت تمام تر سنیئرقوم پرست رہنماوں نے ان کی پارٹی سے عرصہ ٓآٹھ سال قبل علیحدگی اختیار کی ہے جس کے بعد سے اب تک ان کا بی این ایف نامی تنظیم سے کوئی تعلق رہا ہے نہ خود حمید سے کبھی باالواسطہ یا بلاواسطہ طورپر رابطہ رہا جبکہ مذکورہ شخص اپنی زاتی عناد اور رنجشوں کے بل بوتے پر انہیں اب بھی اپنی جماعت کا رکن ظاہرکرکے عوام اور حکومت کے سامنے متنازعہ بناکرپیش کرنے کی کوشش کررہا جوکہ انتہائی قابل مذمت ہے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved