حلقہ1سے علماء کا جے یو آئی میں شمولیت خوش آئیند ہے،رحمت سراجی
  19  مارچ‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت (اوصاف نیوز)حلقہ نمبر1کے علماء و عمائیدین کا جے یو آئی میں شمولیت خوش آئیند ہے۔مولانا ابومحمد، مولانا حق نواز، قاری محمد راشد، قاری ضیاء اللہ، بھائی عالمگیراور دیگر کثیر تعداد میں عوام کا جوق در جوق انبیاء کی وارث جماعت جمیعت علماء اسلام میں شمولیت علماء و عوام کا جمیعت پر اعتماد کا مظہر ہے اس سے جماعت حلقہ نمبر1میں ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گی ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات جمیعت علماء اسلام گلگت و سابق امیدوار قانون اسمبلی گلگت و بلتستان مولانا رحمت اللہ سراجی نے گذشتہ دنوں جمیعت علماء اسلام میں شامل ہونے والوں کو مبارک باد اور انہیں شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمیعت علماء اسلام ملک کی سب سے بڑی دینی سیاسی جماعت ہے جس کے ادنی کارکن سے لیکر قائد تک ملک میں ملکی استحکام تعمیر و ترقی اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔جمیعت علماء اسلام کے کارکن کسی بھی فرقہ وارانہ اور غیر آئینی کاروئیوںمیں ملوث نہیں رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام اس پرفتن دور میں اسلام کی سربلندی کیلئے میدان کارزار میں اسلامی نظریات کی جمہوری انداز میںجنگ لڑ رہی ہے۔اسلامی نظام کے نفاذ اور بددینی اور سیکولر ازم کے روک تھام کیلئے جے یو آئی نہ پہلے پیچھے ہٹی تھی نہ آئندہ ہٹے گی پاکستان کے موجودہ معروضی حالات کے تناظر میں قائد ملت اسلامیہ امام اسلامی انقلاب مولانا فضل الرحمن کا کردار کسی مخفی نہیں ہے انہوں نے اپنے بیان میں جمیعت علماء اسلام حلقہ نمبر1کے علماء کرام مفتی عادل خان مولانا مشتاق احمد جاوید اقبال اورفیروز خان کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جہد مسلسل اور شب و روزکوششوں سے علماء اور عوام جوق در جوق قافلہ ولی اللھی میں شامل ہورہے ہیں بسین کے کارکن پشاور کے عالمی اجتماع کیلئے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں انشاء اللہ اجتماع کیلئے حلقہ نمبر1سے علماء کے زیر قیادت ایک بہت ہی بڑا قافلہ پشاور روانہ ہوگا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن کی مدبرانہ قیادت مین اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved