این ٹی ایس کی نااہلی، محکمہ ریونیو کی اسامیوں پر صبح و شام کے گروپس کو ایک ہی پیپر تھما دیا گیا
  19  مارچ‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت ( روزنامہ اوصاف ) محکمہ ریونیو میں خالی 7نائب تحصیلدار کی آسامیوں میں این ٹی ایس ( NTS) کے ذریعے ہونیوالی امتحان میں صبح 9بجے کا پرچہ 2بجے امتحان دینے والے امیدواروں کوبھی تقریباًوہی پرچہ تھما دینے کا انکشاف ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رود محکمہ ریونیو میں خالی 7نائب تحصیلدار کی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے دو مراحل میں امتحان کا انعقاد کیا گیا ۔ مرحلہ اول صبح 9بجے رکھا گیا جبکہ دوسرا مرحلہ 2بجے رکھا گیا تھا جو پرچہ اور سوالات صبح 9بجے کے پرچے میں آئے تھے تقریبا ً وہی سوالات 2بجے کے مرحلے میں ہونیوالے امتحان میں چند سوالات کا ردو بدل کرکے تقریباً وہی پرچہ تھما دیا گیا ۔ جسکی وجہ سے صبح9بجے کے پرچے میں شامل امیدواروں کا شدید احتجاج اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد موجودہ تحریری امتحان کو کالعدم قرار دیکر دوبارہ امتحان ایک ہی وقت میں منعقد کرایا جائے اور پرچے میں گلگت بلتستان کے حوالے سے بھی سوالات شامل کیا جائے جبکہ غیر متعلقہ کورس میں شامل کرنے کے بجائے متعلقہ سوالات کو پوچھا جائے کیونکہ این ٹی ایس میں فضول ان سوالات کو شامل کیا گیا جو ریونیو کے فیلڈ سے تعلق ہی نہیں رکھتے ہیں مزید کہا کہ اگر یہ نوٹس لیکر تحریری امتحان کو کالعدم قرارنہیں دیا گیا تو عدالت سے رجوع کیا جائیگا

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved