پی ٹی آئی کارکنان کی انٹر اپارٹی الیکشن کی تیاریاں شروع
  19  مارچ‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( روزنامہ اوصاف) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے اعلان کے بعد گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کے سابق رہنمائوں اور کارکنوں نے انٹرا پارٹی الیکشن کی باقاعدہ تیاری شروع کر دی اس حوالے سے تحریک انصاف کے سابق عہدیداروں اور سینئر رہنمائوں کا اہم اجلاس پارٹی کے دفتر میں منعقد ہوا ۔ تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی و تحریک انصاف خواتین ونگ کی سابق صوبائی صدر آمنہ انصاری نے کہا کہ پارٹی میں انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان خوش آئند ہے جس سے پارٹی کی قیادت کارکنوں کی خواہش کے مطابق سامنے آئیگی ۔ بعض افراد پارٹی میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں کارکنوں کو چاہئیے کہ وہ اپنے صفوں میں اتحاد قائم کرتے ہوئے پارٹی کو منظم اور مضبوط کرنے کیلئے کردار ادا کریں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس ایف گلگت بلتستان کے صدر محمد شاہد نے کہا کہ تحفے تحائف کے ذریعے عہدے قبول نہیں ہیں پارٹی کی تنظیم سازی کیلئے مرکزی قیادت کو چاہئیے کہ وہ گلگت بلتستان کے کارکنوں سے رائے لے ۔ پارٹی قائد کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان خوش آئند ہے ۔ الیکشن کے بعد جو بھی اکثریت سے صدر اور کابینہ منتخب ہوگی ہم قبول کرینگے ۔ تقریب سے تحریک انصاف کے سینئر رہنمائوں گلاب شاہ آصف ، اکبر حسین اکبر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved