غذر،طائوس میں جدید زراعت بارے تربیتی و پریکٹیکل ورکشاپ
  19  مارچ‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

یاسین (روزنامہ اوصاف ) ایل ایس او یاسین اور محکمہ زراعت ضلع غذر کے اشتراک سے طائوس میں جدید زراعت کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی اور پریکٹیکل ورکشاپ منعقد ہوا جس میں ڈی ڈی محکمہ زراعت ضلع غذر راجہ مظفر ولی اور محکمہ زراعت کے دیگر عملہ اور ایل ایس او طائوس کے چیرمین ڈائر یکٹر ز نے شرکت کی ۔ اس پروگرام میں ایل ایس او طائوس میں رجسٹرڈ تنظیمات کے خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی پروگرام میں لکچر کے ذریعے جدید زراعت کے حوالے سے سیر حاصل معلومات شرکا تک پہنچائے گئے اور ڈی ڈی زراعت غذر راجہ مظفر ولی نے کہاہے جدیدزراعت کے طریقے اگر آپ اپنائینگے تو کچھ ہی سالوں میں آپ زرعی شعبے میںخود کفیل ہونگے اور آپ کی معشیت بہت ترقی کرے گا اورآپ کی بیروزگاری بھی دور ہوجائے گی انہوںنے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور زراعت کے شعبے کو ترقی دیکر ہم اپنی معشیت کو مضبو ط اور بے روز گاری کو دور کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ غذر کے اندر زمینوں کی کوئی کمی نہیں ہے اگر کمی ہے تو سرپر ستی اور جدید طریقوں کی کمی ہے انہوں نے کہا کہ ہم دن رات زراعت کے شعبے کو فوکس کیے ہوئے ہیں اور کچھ ہی سالوںمیں غذر کے اندر زرعی شعبے میں زبر دست تبدیلی آئے گی اور اس ضلع میںپھل فروٹ کی زبر دست مارکیٹ ہوگی اور لوگ آپ دروازے پر اکر آپ کے پھل فروٹ اُٹھائے گے ۔ انہوں نے کہا کہ کیمیائی کھاد کے استعمال سے فصل اور انسانی صحت پر اس کے بُرے اثرات مرتب ہورہے ہیں اس لیے ہم نامیاتی کھاد بنانے کا انتہائی آسان اور سست طریقہ آپ کوسکھائے گے جو کہ ایک بیک تین سے چار سو میں تیار ہوگا ۔ اس تربیتی ورکشاپ میں شرکا کو نامیاتی کھاد جس میں بورا ، راگ ، سوکھے پتے ، چوکر اور چینی ڈال بنانے ساتھ ساتھ فصلوں کو نقصان پہنچانے والے کیڑے مکوڑوں کے لیے بھی باقاعدہ سلفر ، راگ اور چونا ملاکر دوائی تیار کرنے کے طریقے ساتھ شاخ تراشی اور پیوند کاری کے بھی جدید طریقے باقاعدہ پریکٹیکل طور پر سکھایا گیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved