محکمہ ڈرگ ملازمین کی عدم تقرری، مشینری زنگ آلود ہونیکا خدشہ
  19  مارچ‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( روزنامہ اوصاف ) گلگت بلتستان محکمہ ڈرگ کے زیر اہتمام واٹر اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں ملازمین کی عدم تقرری اور تاخیری سے واٹر اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں نصب دس کروڑ سے زائد رقم کی مشینری میں زنگ لگنے کا خدشہ ۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان محکمہ ڈرگ کے زیر نگرانی میں وٹر اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ملازمین کی تقرری کیلئے دو ماہ قبل تحریری امتحان اور انٹرویو کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا مگر ان کا باقاعدہ تقرر نامے جاری نہ ہونے کے باعث لیبارٹری میں دس کروڑ سے زائد رقم کی مشینری پر زنگ لگنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے اور جس مقصد کیلئے یہ مشینری کو نصب کیا گیا ہے وہ مزید التو اکا شکار ہو رہا ہے ۔ جبکہ ان کو زیر استعمال لانے کیلئے ملازمین کی تقرری کیلئے باقاعدہ طور پر دو ماہ قبل تحریری امتحان اور انٹرویو مکمل کر لیا گیا مگر دو ماہ گزرنے کے باوجود تاحال ان میرٹ کے مطابق منتخب ہونے والے ملازمین کے تقرر نامے جاری نہ ہو سکے اور دس کروڑ سے سے زائد رقم پر مشتمل مشینری پر زنگ لگنے کا بھر پور خڈشہ ہے لہذا وزیر اعلیٰ جی بی نوٹس لیکر فورً مذکورہ بالا محکمے میں تقرر نامے جاری کرکے محکمے کا عوام کیلئے سہولت کیا جائے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved