شہیدوں کے نام پر کرسی سنبھالنے والوں کو عوام جان چکی ہے،سعدیہ دانش
  19  مارچ‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (اوصاف نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا کہ شہیدوں کے نام اور مسلکی بنیاوں پر عوام کو بیوقوف بنا کر اقتدار کی کرسی سنھبالنے والوں کو عوام جان چکی ہے انہوں نے شہیدوں کے نام سے اور مسلکی بنیادوں پر عوام سے ووٹ حاصل کر کے لوگوں کو تفرقے میں تقسیم کر کے سر کاری داروں میں کرپشن لوٹ مار اقرباء پر وری کر کے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی ۔پیپلز پارٹی منافق نہیں منافق وہ ہیں جنہوں نے گلگت بلتستان میں مسلکی بنیاد پر اقتدار حاصل کیا ۔اسے پہلے لیگی گنڈوں کی وجہ سے نوگو ایرایاز بنے ہوئے تھے اور آج حفیظ ا ن گنڈوں سے ہاتھ ملا کر امن کا ڈرامہ رچا رہا ہے ۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کے تحفظ کے لئے جد و جہد کی ہے اور آئندہ بھی کر تی رہے گی ۔۔(ن) لیگ حکومت جس طرح سے آج گلگت بلتستان کی غریب کو تنگ کر رہی ہے اس کے لئے ہم چھپ نہیں رینگے میرٹ کے جھوٹے دعوائے کر کے آنے والوں نے آج اداروں کو تباہ و بر باد کر کے رکھ دیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved