گلگت، جشن بہاراں فٹ بال ٹورنامنٹ، یادگار کلب نے اگلے رائونڈ میں جگہ بنا لی
  16  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( وقائع نگار خصوصی ) جشن بہاراں فٹ بال ٹورنامنٹ یادگار کلب نے کے بی ایم کلب کو شکست دیکر اگلے رائونڈ میں جگہ بنا لی جبکہ جی سی سی نے جی ایف سی کو، خومر نے جوٹیال اور بگروٹ کلب نے محمدی کلب کو شکست دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے تعاون اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن گلگت کے زیر نگرانی میں سٹی پارک گلگت میں جشن بہراں فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ہفتے کے روز چار اہم میچ کھیلے گئے جی سی سی کلب نے جی ایف سی کلب کو ایک گول سے ، بگروٹ نے پینلٹی ککس پر محمدی کلب کو تین گول سے جبکہ خومر کلب نے جوٹیال کلب کو ایک گول سے شکست دیدی جبکہ دن کے آخری میچ میں یادگار کلب نے کے بی ایم کلب کو ایک گول کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر اگلے رائونڈ میں جگہ بنا لی ۔ نثار احمد نے امپائرنگ جبکہ ادریس احمد اور ثناء اللہ نے سائیڈ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دئیے آج بھی دو میچ کھیلے جائینگے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved