گلگت شہر میں غیر معیاری آٹا فراہمی ، ملز مالکان نے محکمہ خوراک کے آنکھوں میں دھول جھونکنا شروع کر دیا
  17  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( وقائع نگار خصوصی ) گلگت شہر میں غیر معیاری آٹا فراہمی ، ملز مالکان نے محکمہ خوراک کے آنکھوں میں دھول جھونکنا شروع کر دیا ، عوام معیاری آٹے کے بجائے چوکر اور پانی نما آٹا کھانے پر مجبور ہو گئے ، مجینی محلہ کا رہائشی اجمل بیگ چوکر مکس آٹا لیکر اوصاف کے دفتر پہنچ گیا ، سیکریٹری خوراک کو فوری نوٹس لیکر ملز مالکان کا قبلہ درست کرنے کے احکامات جاری کریں ، شہریوں کا پر زور مطالبہ ، مجینی محلے کے رہائشی نوجوان اجمل بیگ و دیگر شہریوں جن میں عامر حسین ، بشارت علی و دیگر نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور فلور ملز مالکان کے مابین تحریری معاہدے کے باوجود بھی ملز مالکان محکمہ خوراک کے آنکھوں میں دھول جھونک کر عوام کو آٹا کے بجائے چوکر اور پانی نما آٹا فراہم کررہے ہیں جسکے استعمال سے شہری اپنڈکس ، کالی یرقان سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ سیل پوائنٹ مالکان سے خریدا گیا آٹا ٹھیلہ ثبوت کے طبور پر رکھ دئیے ہیں ۔ سیکریٹری نوٹس لیکر ملز مالکان کے خلاف کارروائی کریں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved