گلگت، جشن بہاراں والی بال ٹورنامنٹ ، حسن کلب بسین نے فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
  17  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت ( وقائع نگار خصوصی ) جشن بہاراں والی بال ٹورنامنٹ ، حسن کلب بسین نے دلچسپی مقابلے میں کمبائن کلب بسین کو ایک سیٹ سے شکست دیکر فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ اس فائنل تقریب کے مہمان خصوصی مسم لیگ ن جی بی کے سینئر نائب صدر شفیق الدین تھے جنہوں نے رنر اور ونر ٹیموں اور آرگنائزنگ کمیٹی کو نقد کیش پرائش دینے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جاگیر بسین یوتھ کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت جاگیر بسین گرائونڈ میں جشن بہاراں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر سے بائیس ٹیموں نے شرکت کی ۔ فائنل میچ بسین حسن کلب اور بسین کمبائن کلب کے مابین کھیلا گیا ۔ سینکڑوں کی تعداد میں موجود عوام بھی دلچسپی مقابلے سے لطف اندوز ہوئے اور دلچسپی اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد حسن کلب نے مخالف ٹیم کو خدمات دیکر جشن بہاراں والی بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved