گلگت، دہشت گردی آپریشن ر د الفساد سے ختم ہوگی ،پختون سوشل ویلفئیر
  17  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت ( اوصاف نیوز ) صدر گلگت پختون سوشل ویلفئیر آرگنائزیشن کی زیر صدارت گلگت پختون سوشل ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت بلتستان کابینہ کا ایک خصوصی اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں مختلف امور خصوصاً ملکی امن و امان پر بات چیت کی گئی ۔ شرکاء اجلاس نے مختلف رائے اور تجاویز پیش کیں تمام شرکائے اجلاس نے ملک میں امان و امان بر قرار رکھتے ہوئے پاک فوج کے کردار اور کارناموں کو بے حد سراہا اور کہا کہ پاک فوج کی قربانیاں کبھی رائیگا نہیں جائینگی ۔ انشاء اللہ و ہ دن دور نہیں جب وطن عزیز کے گوشے گوشے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے بقایہ جات آپریشن د الفساد کے ذریعے ختم ہونگے اور وطن عزیز کی روشنیاں ترقی خوشحالی اور امن و سکون مکمل طور پر بحال ہوگا ۔ شرکاء اجلاس نے دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے ملکی بالخصوص گلگت بلتستان پولیس کے کردار کو بے حد سراہا ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved