یو سی قمری منی مرگ کیلئے مختص پوسٹوں پر تقرریاں کی جاہیں، جبا ر لون
  17  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت ( نامہ نگار خصوصی ) محکمہ صحت کی نا اہلی یا کاہلی یونین کونسل منی مرگ قمراہ کیلئے مختص پوسٹوں پر تاحال تقرریاں نہیں کی جا سکی سٹاف کی کمی کے باعث عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا ۔ فوری طور پر بھرتیاں عمل میں لانے کا مطالبہ ۔ استور منی مرگ کے سیاسی و سماجی رہنما عبدالجبار لون نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت حکام کی نا اہلی اور کاہلی کی وجہ سے یونین کونسل قمری منی مرگ کیلئے مختص پوسٹوں پر تاحال تقرریاں نہیں کی گئی ہیں جسکی وجہ سے یونین کونسل قمری منی مرگ کے عوام کو صحت کی سہولیات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے ۔ انہوں نے سیکریٹری ہیلتھ اور ڈائریکٹر ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر یونین کونسل قمری منی مرگ کے خالی پوسٹوں پر تقرریاں عمل میں لاکر عوام کو صحت کیسہولیات فراہم کرنے کا بندوبست کریں ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved