غذر میں قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی کا قیام احسن اقدام ہے ،جاوید اقبال
  17  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت( اوصاف نیوز) ضلع غذر میں قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام پر گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کے ا س سنہری دور میں گوپس یاسین کو ضلع کا درجہ بھی دیا جائے ان خیالات کااظہار سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی جی بی جاوید اقبال نے ایک بیان میں کیا انہوںنیت کہا کہ ضلع غذر میں قراقرم یونیورسٹی کا قیام اور غذر ایکسپری وے کی تعمیر پر ہم گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوںنے ہنزہ اور دیامر کے ساتھ ساتھ ضلع غذر میں بھی یونیورسٹی کیمپس کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا اور اس سے قبل غذر ایکسپریس وے بنانے کا اعلان کرچکے ہیں جو کہ قابل صد تحسین ہے اور مسلم لیگ ن کے اس سنہری دور میں ہم توقع رکھتے ہیں کہ صوبائی حکومت گوپس یاسین کو بھی ضلع کا درجہ دلائے گی انہوںنے کہا کہ 2015کے الیکشن سے قبل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف گلگت تشریف لاچکے تھے اس وقت ہی ضلع بنانے کا اعلان کرتے مگر کسی ایک کی غلطی کی وجہ سے ہمیں پورے ضلع غذر کو نظر انداز ہونا پڑا کیونکہ ضلع غذر کے عوام بھی پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں محمد نوازشریف سے محبت رکھتے ہیں گوپس یاسین رقبے کے لحاظ سے ہو یا آبادی کے لحاظ سے یا پھر ماضی کی تاریخ کے ہر لحاظ سے قانونی طور پر ضلع بننے کا حق رکھتا ہے لہٰذا اس شہداء کی سرزمین ضلع کو نظر انداز ہرگز نہ کیا جائے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved