منتخب نمائندے حکومتی چمچے بن چکے،وزیر غلام عباس
  17  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

سکردو ( بیورو رپورٹ)پیپلزپارٹی کے بزرگ رہنما وزیر غلام عباس نے کہا کہ منتخب نمائندے حکومتی چمچے بن چکے ہیں۔ پھانسی پر لٹک سکتے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دینگے۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کی بے غیرتی کی وجہ سے آج ضلعی انتظامیہ نائی ،موچی ،دکانداروں کے بعد اب آرامشین اور سریا ڈیلروں پر بھی سالانہ ٹیکس نافذ کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام نمائندے کرپٹ اور بزدل ہیں انہوں نے اپنی مراعات اور تنخواہوں کیلئے قوم کو فروخت کر دیا ہے اگر نمائندوں میں غیرت ہوں تو آج معاشرہ افرا تفری کا شکار نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ قومی حمیت کا تقاضاہے کہ ہم سب متحد ہو کر ٹیکس کیخلاف جیل بھرو تحریک شروع کریں۔ انہوں نے واضح کہا کہ پھانسی پر لٹک سکتے ہیں لیکن ایک روپیہ ٹیکس دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved