چلاس، ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کا گوہر آباد میں میڈیکل سٹوروں پر چھاپے
  17  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
چلاس(بیوروچیف)ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کا گوہر آباد میں میڈیکل سٹوروں پر چھاپے ،ادویات کی انسپکشن کے دوران پرائس کٹنگ ادویات برآمدگی پر اظہار برہمی ۔ڈرگ انسپکٹر دیامر محمد مسلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اچانک گوہر آباد ویلی میں موجود میڈیکل سٹوروں پر چھاپے مارے۔اس دوران انہوں نے ادویات کی بل وارنٹی ،معیار اور ایکسپائری ڈیٹ کا جائزہ لیا۔پرائس کٹنگ ادویات کی برآمدگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ادویات کو قبضے میں لے لیا۔اور آئندہ کے لئے کسی قسم کی پرائس کٹنگ سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ڈرگ کنٹرول اتھارٹی غیرمعیاری ادویات کی فراہمی روکنے ا ور مقرر کردہ قیمتوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا رہی ہے۔انسانی جانوں سے زیادتی کی کوئی کوشش کامیاب ہونے نہیں دی جائے گی۔ڈرگ انسپکٹر کا مزید کہنا تھا پہلے ادویات جنرل سٹورز میں رکھ کر بیچی جا رہی تھی ۔جس کے بعد ضلع بھر کے تمام دور افتادہ علاقوں میں چھاپے مار کر ادویات کو قبضے میں لے لیا گیا ہے تاکہ عطائی بن کر انسانیت سے کوئی کھیل نہ سکے۔ادویات کی خرید و فروخت کا حق صرف اسی کو ہے جس کو ڈرگ کنٹرول اتھارٹی لائسنس ایشو کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل سٹورز میں غیر متعلقہ افراد بیٹھ کر چلانے کے مجاز نہیں ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved