سی پیک عوام کے لئے حکومت کا ایک عظیم تحفہ ہے، ریاض الدین
  17  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

چلاس(بیوروچیف) سی پیک گلگت بلتستان کی عوام کے لئے موجودہ حکومت کی جانب سے ایک عظیم تحفہ ہے۔سی پیک کے عظیم منصوبے نے پوری پاکستانی قوم کے دل جیت لئے ہیں۔وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان اپنے قائدین کی نقش قدم پر چل کر گلگت بلتستان کی تقدیر بدل دیں گے۔عوام ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کا حصہ بننے کے بجائے تعمیر و ترقی میں حکومت کا ساتھ دیں اور ریاستی اداروں سے تعاون کریں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن علماء مشائخ ونگ گلگت بلتستان کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات ریاض الدین نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں گلگت بلتستان میں موجودہ حکومت نے مثالی امن قائم کیا۔امن و امان کے قیام اور بحالی میں دیامر جرگے کا بھی اہم کردار رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن علماء مشائخ ونگ کے صوبائی صدر مولانا نادر خان اشرفی اور مرکزی عہدیداران جلد ہی دیامر کا دورہ کرینگے۔اور علماء و مشائخ سے ملاقاتیں کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved