غذر، گاہکوچ میں بعض سبزی فروش مرضی کے ریٹ لگا کر عوام کو لوٹنے لگے
  17  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
غذر (بیورو رپورٹ )پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے نرخنامے جاری ہونے کے باوجود بھی گاہکوچ میں بعض سبزی فروش اپنی مرضی کے ریٹ لگا کر عوام کو سبزیاں فروخت کر رہے ہیں بعض دکانوں میں تو پرائس کنٹرول کمیٹی کا جاری کر دہ لسٹ تک موجود نہیں اور اگر ان سے ریٹ لسٹ کا پوچھا جائے تو بتایا جاتا ہے کہ ہمیں اب تک ریٹ لسٹ ہی نہیں ملا دوسری طرف سبزی منڈی میں موجود ایک دکاندار نے خود کو سبزی فروش ایسوسی ایشن کا جنرل سیکرٹری ظاہر کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی نے اپنی مرضی کے ریٹ لگا دئیے ہیں اور ہم سے کوئی مشورہ تک نہیں کیا گیا اس دوران انھوں نے میڈیا کے نمائندوں کے سامنے لہسن چارسو روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی نے لہسن کی قیمت دو سو اسی روپے مقرر کر دیا ہے اس دوران بعض دکانداروں کے جیب سے بھی پرائس کنٹرول کمیٹی کا نرخنامہ برآمد ہوئے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے وہاں موجود لوگوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے نرخناموں پر عملدرامد نہیں کراتی تو پھر اس طرح کے لسٹ جاری کرنا بھی فضول ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved