گلگت، امپھری لالی محلہ ہوائی فائرنگ کیس، دلہا کے دونوں بھا ئی گرفتار، تفتیش شروع
  17  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت (محمد زاکر ) شادیوں میں جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلناے پر سٹی تھانے میں مزید دہشت گردی ایکٹ کے دو مقدمات درج ، امپھری لالی محلہ ہوائی فائرنگ کیس دلہا کے دونوں بھائیوں کو گرفتار کرکے اسلحہ ریکوری کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں لالی محلہ امپھری شادی فائرنگ کیس میں سٹی پولیس گلگت کے ایس ایچ او ظہور احمد نے ایس ایس پی منصور الحق کے حکم پر پولیس کے ہمراہ دولہا کے دونوں بھائیوں زیشان اقبال ، برہان اقبال ساکنان لالی محلہ امپھری کے خلاف مقدجہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ ایس ایچ او سٹی تھانہ گلگت ظہور احمد نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ پولیس نے شادیوں و دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ سمیت پٹاخوں پر مکمل پابندی عائد کرکے دفعہ 144کا نفاذ کر دیا ہے ۔ اسکے باوجود بھی شادیوں میں فائرنگ کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے پر برمس شادی ، اور امپھری لالی محلہ شادی فائرنگ کیس سمیت دیگر واقعات میں نو افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے گرفتاریاں عمل میں لاتے ہوئے اسلحہ ریکوری کی گئی اور مزید اسلحہ ریکوری کیلئے پولیس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام گلگت شہر میں امن کی فضاء کو قائم رکھنا چاہتے ہیں تو شادیوں سمیت دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ اور پٹاخے کرنے سے اجتناب کرتے ہوئے سیکورٹی اداروں کیساتھ مکمل تعاون کریں ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved