الزامات لگانے سے قبل جمیل احمد مہدی حکومت کے کر توت یاد کریں، رضوان راٹھور
  17  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت ( وقائع نگار خصوصی ) صوبائی حکومت سکردو روڈ ، جوٹیال اسمبلی بلنڈنگ سمیت جمیل احمد کے گھر کیلئے سڑک بھی میٹل کریگی ، حکومت پر الزامات لگانے سے قبل جمیل احمد اپنے دور حکومت کے کارتوت یاد کرتے ہوئے اپنے گریبان میں جھاکیں ۔ ان خیالات کا اظہار ایم ایس ایف گلگت بلتستان کے صدر رضوان راٹھور نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی پیپلز پارٹی کی حکو مت میں مزے لیکر اسمبلی بلڈنگ ، ذوالفقار آباد آر سی سی پل کے کرپشن کے ذریعے کروڑ پتی بننے والے سابق ڈپٹی سپیکر جمیل احمد کو حکومت پر کرپشن کے الزامات لگانا زیب نہیں دیتا ۔ پہلے وہ اپنے گریبان میں جھانکیں پھر حکومت پر الزام تراشیاں کریں ۔ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں کے گھر پر پتھر مارنا اچھی بات نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن خطہ کی ترقی عوام کی خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔ بہت جلد سکردو روڈ کی تعمیر کیساتھ اسمبلی بلڈنگ بھی مکمل کی جائیگی ۔ جمیل احمد فکر نہ کریں ان کے گھر کو جانیوالی کچی سڑک کو بھی حلقے کے عوام کو مزید گمراہ کرنیکی سازش بند کریں ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved