تمام اضلاع میں کے آئی یو کے کیمپس ، انجینئرنگ میڈکل اور لاء کالجز کو کھولا جائے، جی بی تھنکر رفورم
  17  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

اسلام آباد(ابرار حسین استوری) گلگت بلتستان تھنکرز فورم کا گزشتہ تین دن کے لئے ٹاپک گلگت بلتستان میں بنیادی اور دورجدید کے مطابق تعلیمی مسائل اور سفارشات تھا. جس میں جی بی تھنکرز فورم کے فاضل ایڈمن حضرت اور تمام تھنکرز کا جو ملک میں اور غیر ممالک میں آباد ہیں شرکت کی اور انہوں نے اس موضوع پر اپنی قیمتی رائے سے اس ایوان کو آگاہ کیا۔ ان تین دنوں کی مباحثے کے دوران ممبران نے گلگت بلتستان کے تعلیمی حالت زار پر افسوس کا اظہار کیا۔فورم نے قرار دیا کہ گلگت بلتستان میں تعلیمی شعبہ توجہ اوراصلاحات کامستحق ہے گروپ کے معزز اراکین نے طبقاتی نظام تعلیم ، لڑکیوں کی کم شرح خواندگی ، کم تعلیمی بجٹ ، غیر تربیت یافتہ اساتذہ اور نصاب میں مقامی زبانوں ثقافت اور تاریخ کو نہ پڑھانے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ اسکے علاوہ ایوان نے مقامی بک بوڑ تشکیل دے کر نصاب تعلیم کے ساتھ ساتھ طریقہ تدریس، طریقہ امتحانات کو بھی تبدیل کرنے کی تجویز دی۔ایوان نے معزور بچوں کے لئے بھی تعلیمی اداروں کے قیام پر حکومت کو توجہ دینے کی سفارش کی گئی۔ یاد رہے پورے جی بی میں سپیشل بچوں کے لئے صرف دوسنٹرز ہیں۔گلگت بلتستان میں صرف ایک یونورسٹی ہونے اور کوئی پروفیشنل کالج نہ ہونے کی وجہ سے اکثر طلبہ تعلیمی حق سے محروم رہتے ہیں۔ اس پر جی بی تھنکرز کے اس ایوان نے سفارش کی کہ کے آئی یو کے کیمپس جی بی کے سارے اضلاع میں کھولنے کے علاوہ انجینئرنگ میڈکل اور لاء کالجز کو کھولا جائے۔گروپ کے شرکاء نے گلگت بلتستان کے تعلیمی میدان میں مائنگ ،ایگریکلچر ، ھائڈرو پاور، لائو اسٹاک ،فشریز، زولوجی اور باٹنی کے ٹرینگ اور ریسرچ سنڑر قائم کئے جائیں۔ اور ھونہار طلبہ کو ریسرچ کے لئے شکالرشپ دی جائیں۔ اس سے ھم نہ اپنی بے روزگاری کم کر سکتے ھیں بلکہ ان شعبوں میں کام کرکے پوری دنیا میں اپنا نام روشن کر سکتے ہیں۔آخر میں ممبران نے حال ہی میں گلگت بلتستان کی بیٹی سکیمہ بیگم کو گلوبل ٹیچر پرائز لینے پر انکو اور پوری قوم کو مبارک باد دی. گلگت بلتستان تھنکرز فورم گفتگو میں اسپیکر کے فرائض نعمت حسین صاحب سوشل ایکٹوسٹ، یوتھ لیڈر، پی ایچ ڈی اسکالر تھے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved