ن لیگ جی بی سے مخلص نہیں ، عوام ووٹ دیکر پچھتا رہے ہیں،کلثوم مہدی
  17  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت (نمائندہ خصو صی )پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے خواتین ونگ کے صدرارتی امیدوارکلثوم مہدی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام پچھلے 67 سالوں سے آئینی بنیادی اور سیاسی حقوق سے کیوں محروم رکھا گیا ہے ؟پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے خواتین ونگ کے صدرارتی امیدوارکلثوم مہدی نے اپنے جاری بیان میںکہا ن لیگ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ مخلص نہیں الیکشن سے قبل بلند بانگ دعوے کرنیوالے کہاں ہیں آج غریب عوام ن لیگ کو ووٹ دینے پر پچتا رہے ہیں۔ سکردو روڑ کا منصوبہ صرف منصوبہ ہی رہ گیا اب تک کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔حلقہ میں حالیہ بارشوں کی وجہ سیاپر حیراموش یعنی کھلتارو جوٹیال اور دیگر علاقوں میں روڑز اب تک بھال نہیں ہوسکے۔ عوام کو سخت پرشانی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مسائل انتہائی حساس ہیں۔ اس علاقے کے مسائل کو بلا تاخیر حل کرنا ہوگا علاقے کی عوام نے غیرمشروط طور پر پاکستان کے ساتھ الحاق کیا۔ اس کے باوجود اس علاقے کی عوام کے ساتھ زیادتیاں اور ناانصافیاں کی گئیں۔ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو وسائل پہنچائے اور ان کے مسائل حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت اسکردو روڈ کی حالت انتہائی خراب ہے، حکمران بتائیں کہ کیا گلگت بلتستان کے لوگ پاکستان کے شہری نہیں ہیں اگر شہری ہیں تو انہیں پچھلے 67 سالوں سے آئینی بنیادی اور سیاسی حقوق سے کیوں محروم رکھا گیا ہے؟ صوبائی حکومت انتہائی کمزور ہے اس لئے وہ علاقے کے مسائل پر اسٹینڈ نہیں لے سکتی۔۔ ڈاکٹراقبال جو کہ وزیر صحیت ہونے چاہیے تھے ان کو وزیر تعمیرات بنایا گیا جن کی اپنے حلقے سے کوء دلچسپی نظر نہیں ا?رہی۔ اقتدار کے نشے میں اتنے مست ہو چکے ہیں کہ غریب عوام کا درد تک محسوس نہیں ہو رہا ایسے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے اپوزیشن میں رہ کر بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور عوام کے دلوں کی آواز بنے اور امجد حسین ایڈوکیٹ کے ہاتوں کو مضبوط کرینگے۔امجد حسین کی قیادت میں آنے والے الیکشن ن لیگ کو بد ترین شکست دینگے اور ثابت کرینگے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی جی بی کی خیر خواہ جماعت ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved