گلگت ،سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ،17غیر مقامی بھکارنیں بچوں سمیت علاقہ بدر
  17  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت( محمدذاکر) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر گلگت پولیس کا شہر کے مختلف ہوٹلوں میں مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریشن ، 17غیر مقامی خواتین اور بھکاریوں ، بچوں کو علاقہ بد رکردیا افغان باشندوں ، مشکوک اور بغیر شناختی کارڈ لوگوں کے خلاف آپریشن کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل ، آئندہ چندروز میں کومبنگ آپریشن شروع کیا جائیگاتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی گلگت محمد اجمل کی خصوصی تشکیل کردہ ٹیم سب انسپکٹر محمد طارق اور ہیڈکانسٹیبل یاسر عرفات پولیس ٹیم نے سیکیورٹی کے پیش نظر مشکوک ، بغیر شناختی کارڈ افراد کے خلاف مختلف ہوٹلوں میں چھاپے لگاکر غیر مقامی بھکاریوں جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں جن کی تعداد 17ہے کو جوٹیال تھانے میں بند کرکے تفتیش شروع کردی گئی مشکوک اور بغیر شناختی کارڈ کے خواتین اور بچوں کو جوٹیال بس اسٹینڈ سے پنڈی پیرودھائی کے لئے روانہ کردیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پولیس گلگ بلتستان نے کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور سیاحوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے اور مشکوک افراد کی نگرانی کے لئے کومبنگ آپریشن کے لئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں کومبنگ آپریشن ٹیموں کی حتمی منظوری کے بعد محکمہ پولیس کے جوان خطے میں کومبنگ آپریشن کا آغاز کرے گا شہری مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved