گلگت، فائر بریگیڈ اور جگلوٹ اے سی آفس سے 7عارضی ملازمین کو فارغ کرنیکا حکم
  17  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت( محمدذاکر ) ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان نے گلگت فائر بریگیڈ اور جگلوٹ ACآفس میں اندرون خانہ بھرتی ہونیوالے 7کنٹیجنٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا انتہائی باخبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان نے بغیر مشتہراور اندرون خانہ بھرتیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اندرون خانہ بھرتی ہونے والے 7کنٹیجنٹ پیڈ ملازمین کو فارغ کرتے ہوئے ہوم سیکریٹری نے ہدایت کی ہے کہ بغیر مشتہر اور کنٹیجنٹ ملازمین کی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہیں لہٰذ ا تنخواہیں نہیں دے سکتے ہیں فوری طور پر اندرون خانہ بھرتی ہونے والے ملازمین کو گھر بھیج کر رپورٹ پیش کیا جائے زرائع کے مطابق سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان نے اندرون خانہ اور غیر قانونی بھرتی ہونے والے کنٹیجنٹ گلگت فائر برگئیڈ سے 3جبکہ اے سی آفس جگلوٹ سے 4ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے زرائع کے مطابق گلگت فائر برگئیڈ سے فارغ کرنے والے ملازمین میں ڈرائیور شاہ فرمان ، فائر مین بشیر ، فائر مین سعداللہ و دیگر شامل ہیں جو گزشتہ ماہ سے کنٹیجنٹ پر خدمات سرانجام دے رہے تھے ان تمام کو فارغ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved