نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے، اظفر حسن
  17  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت( اوصاف نیوز) سابق وائس چیئرمین بلدیہ گلگت اظفر حسن خان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد اور آپریشن ردالفساد کی کامیابی سے ہی پاکستان کی ترقی اور سلامتی ممکن ہے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاک فوج اور حساس اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی اور پاک فوج ملک کے عملی کوچوں اور مغربی و مشرقی سرحدوں پر چوکس ہے جس کی وجہ سے 18کروڑعوام چین اور سکول سے معمولات زندگی سرانجام دے رہے ہیں انہوںنے کہا کہ ملک بھر بالخصوص گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام کے لئے پاک فوج اور حساس اداروں کی خدمات قابل تعریف ہیں اور ہمیں اندر ونی و بیرونی دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کرنا ہے اظفر حسن نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے کلبھوشن جیسے بھارتی جاسوس سرگرم عمل ہیں انہوںنے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ کرپشن کے خاتمے کے لئے بھی بھرپور کاروائی ضروری ہے اور پاک فوج اس جانب بھی بھرپور توجہ دے گی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved