گلگت بلتستان میں انڈسٹریاں لگانے والوں کو خصوصی مراعات دینگے ،حفیظ الرحمن
  18  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت( اوصاف نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بورڈ آف انوسٹمنٹ کے اجلاس سے بحیثیت چےئرمین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کا مقصد سرمایہ کاروں اور تاجروں کو پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ جسکے تحت سرمایہ کاروں کی سرمایے کی تحفظ اور مواقع فراہم کرنا ہے۔ معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے انڈسٹریز کا قیام لازمی ہے۔ گلگت بلتستان سے مین پاور کو بیرونی ملک بھیجنے کیلئے اقدامات کیے جائینگے تاکہ زر مبادلہ کا حصول ممکن ہو جس سے علاقے میں خوشحالی آئیگی۔ گلگت بلتستان میں انڈسٹریز لگانے والے سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دیئے جائینگے۔ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاور سیکٹر میں آئی پی پیز متعار ف کرانا ہوگا۔ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں بورڈ آف انوسٹمنٹ کے قیام سے سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات میسر آئینگے۔ گزشتہ ادوار میں انوسٹمنٹ کانفرنس کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے لیکن ان کانفرنسز کا کوئی بھی نتیجہ برآمد نہیں ہواجسکو مدنظر رکھتے ہوئے انوسٹمنٹ پالیسی بنائی جارہی ہے۔بورڈ آف انوسٹمنٹ کے پہلے اجلاس میں راجہ نظیم الامین کو بورڈ آف انوسٹمنٹ کا وائس چےئرمین منتخب کیا گیا تاکہ بیرونی ملک سے سرمایہ کاروں کو لایا جاسکے اور بورڈ آف انوسٹمنٹ کے سی ای او کو بھی جلد میرٹ پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کو بورڈ آف انوسٹمنٹ میں شامل کرنیکا مقصد پالیسی سازی میں شامل کرنا ہے۔ بورڈ آف انوسٹمنٹ ایک خودمختار ادارہ ہوگا جو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے منسلک ہوگا۔ لینڈ ریفامز کیلئے پہلی مرتبہ لینڈریفامز کمیشن بنایا گیا ہے اور لینڈ ریفامز کمیشن کے سفارشات تک6مہینے کے زمینوں کی الاٹمنٹ پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ چیمبر آف کامرس کیا دفتر کے قیام کیلئے زمین فراہم کی جائیگی صوبے کے پہلے انڈسٹریل زون کو فعال بنایا جارہا ہے۔ زرعی شعبے کے فروغ کیلئے13بلین کی سرمایہ کاری ایفاد کے تحت سرمایہ کاری کی جارہی ہے جس سے زرعی شعبے میں انقلاب آئیگا۔ گلگت بلتستان کو خود انحصاری کی راہ پر گامز ن کرنے کیلئے اہم فیصلے کیے گیے ہیں۔ یوتھ کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ بلاسود قرضے، وزیر اعظم یوتھ لون اور وزیر اعظم کی جانب سے نوجوانوں کو5سے8لاکھ کی رقم کاروبار کیلئے بلاسود فراہم کی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے انفراسٹریکچر کی بہتری بجلی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved