نیب جی بی کی کارروائی، مالیا تی فراڈ بگ بورڈ کا مرکزی ملزم عباس حیدر کراچی سے گرفتار
  18  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت ( نمائندہ خصوصی ) نیب گلگت بلتستان کی کامیاب کارروائی ، گلگت بلتستان کی سب سے بڑے مالیاتی فراڈ بگ بورڈ کا مرکزی کردار چیف ایگزیکٹیو بگ بورڈ عباس حیدر نقوی کو کامیاب کارروائی کے بعد کراچی سے گرفتار کیا گیا ۔ ملزم پر بگ بورڈ کے ذریعے گلگت بلتستان کے سادہ لوح عوام سے اٹھارہ کروڑ بٹورنے اور خورد برد کا الزام ہے ۔ یاد رہے کہ چند سال قبل بگ بورڈ فراڈ کی شکایات پر نیب نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا آغاز کیا تھا اور فراڈ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا مگر مرکزی ملزم جو بگ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو عباس حیدر نقوی کئی سالوں سے مفرور تھے نیب کی جانب سے ان کی گرفتاری کیلئے کئی مرتبہ ملک کے مختلف شہروں میں چھاپے مارے لیکن گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی مگر گزشتہ روز نیب کی کامیاب کارروائی کے بعد کراچی سے ان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم عباس حیدر نقوی سے تفتیش کی جائیگی اور توقع کی جا رہی ہے کہ ملزم بگ بورٖڈ فراڈ کے ذریعے خورد برد کرنے کے علاوہ بھی مزید انکشافات کرینگے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved