پیپلزپارٹی غذر کا اجلاس، جماعت کی مضبوطی کیلئے سرگرم کردار ادا کرنیکا عزم
  18  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
غذر(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غذر کے عہدیداروں کا ایک اہم اجلاس پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سکرٹیریٹ گاہکوچ میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت پارٹی کے ضلعی صدر محمد ایوب شاہ نے کی جبکہ پارٹی کے ضلعی جنرل سکرٹری بدرالدین بدر انفارمیشن سکرٹری گلاب شاہ آفس سکرٹری میر اکبر سٹی گاہکوچ کے سینئر نائب صدر ابراہیم مخلص سینئر راہنما موسیٰ مدد اکبر ولی اور جمشید نے شرکت کی اجلاس میں حالیہ دنوں گاؤں گوہر آباد کی عوام کی طرف سے پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ کو مدعو کر نے نیز پی ایم ایل کے سینئرکارکنوں کی پی پی پی میں باضبط شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ضلعی راہنماؤں نے پارٹی کی مضبوطی اور فعالیت کے لیے سرگرم کردار ادا کرنے کا عزم کیا اجلاس میں ضلعی صدر کے مختلف گاؤں سے دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی طرف سے پارٹی میں شمولیت کے لیے رابطوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ تحصیلوں اور گاؤں کے لیے باضابطہ شیڈول طے کرنے کی منظوری دے دی گئی پی پی پی ضلع غذر کی کابینہ اور کارکنوں نے صوبائی صدر کی ولولہ انگیز قیادت میں پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لیے تمام جیالوں کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved