مضر صحت اشیا فروخت کرنے والے دکانداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی ( اے سی گلگت)
  19  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (اوصاف نیوز)اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نوید احمد کی قیادت میں نسیم سینما بازار ائیرپورٹ روڈ تا کلمہ چوک ائیرپورٹ روڈ کے درجنوں دکانوں پر چھاپے مارے گئے چھاپوں کے دوران بڑے پیمانے پر دکانوں ،بیکریوں سے زائدالعیاد اشیاء برآمد ہوئے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے سخت برہمی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ مضر صحت اشیا اور زائد المعیاد اشیا کی خرید و فروخت کرنے والے دکانداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور جس دکان کے سامنے گندگی اور کچرا پڑا رہے گا اس دکاندار کے خلاف بھی کاروائی ہوگی مقامی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی طرف سے شہر کے دکانوں ،بیکریوں اور ہوٹلوں پر روزانہ کی بنیادوں پرکاروائی کی جائے گی عوام کے صحت کے ساتھ کھیلنے کی ھر گز اجازت نہیں دیں گے کمیشن مافیا کیخلاف ایکشن جاری رہے گا اور کوئی رعایت نہیں دی جائے گی جبکہ شہرکو تجاوزات مافیا سے ہر حال میں پاک کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے منگل کے روز گلگت شہر میں مختلف حصوں میں انسپیکشن ٹیم جس میں تحصیلدار حسین شاہ ،فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی ،میونسپل مجسٹریٹ ثراغ الدین ،میڈیا کے نمائندوں اور پولیس و میونسپل فورس کے ہمراہ چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت شہر کی صفائی میں کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا نہ ہی زائداالمعیاد اشیاء خوردونوش کی فروخت کی اجازت دی جائے گی دکانداروں کو چاہئے کہ اپنے دکانوں کا کچرے کو شاپنگ بیگز میں ڈال کر میونسپل کارپوریشن کے طرف سے نصف ڈسٹ بن میں ڈال دیں تاکہ صفائی کو برقرار رکھنے میں ادارے کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے مثبت اثرات مرتب ہو سکیں ۔گلگت شہر کو ماحول دوست شہر بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں شہریوں کوچاہئے کہ میونسپل کارپویشن ادارے کیساتھ تعاون کریں تاکہ شہر کا ماڈل اور مثالی شہر بنانے میں مدد مل سکے ۔اس سے قبل انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں چیف آفیسر اور دیگر زمہ دار آفیسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ادارے کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے ملازمین اپنی زمہ داریوں کو احسن طریقہ سے ادا کریں اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح دیں تا کہ عوام کا اعتماد ہم پر برقرار رہے انہوں نے کہا کہ گلگت شہر کو ہر حال میں صاف رکھنا ہے اس کیلئے ہم سب نے ملکر کردار ادا کرنا ہے واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نوید احمد نے تحصیل اور ایم سی ملازمین کو صبح آٹھ بجے ہی دفتر آنے کیلئے سخت احکامات جاری کئے ہیں اس پر عمل نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی جاری ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved