لیگی حکومت پر عوام نے 2سال سے پہلے ہی عدم اعتما د کا اظہار کردیا(جمیل احمد )
  19  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت( خصوصی رپورٹر)پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر و سابق ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جمیل احمد نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کے 2سال پورے نہیں ہوگئے ہیں لیکن لوگوں نے عدم اعتماد کرنا شروع کردیا ہے اور آنیوالے دنوں میں ن لیگ کی حکومت کی کاون ڈاؤن شروع ہونیوالی ہے۔گزشتہ روز انہوں نے سونیکورٹ میں پانی لیفٹنگ پلانٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ اپوزیشن میں ہونے کے باوجو سونیکورٹ کے عوام نے مجھے یہ سکیم مکمل ہونے پر افتتاح کے لئے بلایاجس پر میں عوام سونیکورٹ کو مشکور ہوں ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حکومت اگر سسٹم میں موجود ہو تو یہ ان کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کو سکیمیں دیں ان کی مشکلات کو دور کریں ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ 2کے عوام نے ہمیشہ میرے ساتھ دیا ہے اور مجھ پر بھر پور اعتماد کیا ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ عوام کے اعتماد کرے گی ۔سیاست میں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے ممبروں کو کبھی نہیں بھولنا چاہئے کہ عوام کے ووٹ سے ہی وہ ممبر بنتے ہیں وقت آنے پر عوام کی خدمت کرنی چاہئے اور عوام کو بھی چاہئے کہ وہ ممبروں کی دی ہوئی سکیموں کو یاد رکھیں اور انہیں کریڈٹ دیں۔واضح رہے سونیکورٹ قاضی محلہ کے لئے تعمیر کیا گیا یہ واٹر پمپ پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق ڈپٹی سپیکر جمیل احمد کے دور میں شروع کیا گیا تھا جو گزشتہ روز مکمل ہونے کے بعد اس سے باقائدہ طورپرپانی کی لفٹنگ شروع کردی گئی ہے ۔یاد رہے اس سکیم پر 30لاکھ روپے لاگت آگئی ہے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved