آبی وسائل و قدرتی جھیلیں اثاثہ، انکا تحفظ ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے ( سیکرٹری فشریز)
  19  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) آبی وسائل و قدرتی جھیلیں ہمارا قومی اثاثہ ہیں ان کا تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنا ہم سب کی معاشرتی ذمہ داری ہے ۔ضلع ہنزہ گوجال گاؤں گرچہ میں محکمہ فشریز نے کمیونٹی کی مدد سے ایک سال کے قلیل مدت میں فش فارم تیار کیا ۔ فش فارم میں 6ہزار دیسی مچھلی ،کارپ اور ٹراوٹ مچھ افزائش نسل کیلئے ڈالی گئی ۔ مجھے خوشی ہے کہ ایک سال کے اندر ایک خوبصورت منصوبہ مکمل ہوا ان خیالات کا اظہار سکریٹری فشریز نے گرچہ گوجال میں محکمہ فشریز کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جغرافیائی لحاظ سے دیکھا جائے تو گوجال میں سردیاں زیادہ ہوتی ہے اس کے باوجود کمیونٹی نے دلچسپی لیکر اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔ یہاں کے تنظیم کے عہداراروں کی کردار قابل تعریف ہیں ۔ مجھے اُمید ہے کہ اس فش فارم سے کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ملے گا ۔اس سے روز گار کے مواقع ملیں گے آپکی آمدنی بڑھے گی ۔سیزن میں ٹورسٹ کا زیادہ فُلو ہنزہ کی طرف ہے ۔آپ سپیشل فش سنٹرز قائم کرکے روز گار کماسکتے ہیں ۔ مستقبل میں آپ لوگوں کی مدد سے فش فارم کو مزید وسیع کردی جائے گی ۔ ہمارا فشریز پالیسی آنیوالی ہے ۔ اُس پالیسی کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ متعارف کروارہے ہیں ۔آپ کی کمیونٹی زیادہ باشعور ہے مچھلیوں کی افزائش نسل کے بارے میں شعور آگاہی ہیں اس سے آپ لوگ زیادہ فائدہ اُٹھاسکتے ہیں ۔ انشاء اللہ آپ لوگوں کیساتھ مستقبل میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کرینگے ۔اس منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔جب تک یہ منصوبہ خود کفالت نہیں ہوگا تب تک محکمہ فشریز گرچہ فش فارم میں اعلی نسل کی مچھلی اور خوراک ڈالتا رہے گا ۔ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت یہ ایک ماڈل ہوگا جس میں ہم سب ملکر مستقبل کے فیصلے کرینگے ۔سکریٹری خادم حسین نے مزید کہاکہ محکمہ فشریز کی طرح محکمہ زراعت اور لائیوسٹاک میں بھی ملکر کا م کرینگے ۔محکمہ زراعت جدید طریقے سے زراعت کے شعبے میں کام کررہی ہیں ۔ضلع ہنزہ و نگر میں ہم نے نرسری پر کام کی رفتار تیز کردی ہیں ۔نرسریز پر توجہ دینے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ اچھے اقسام کے بیج آسکیں اور پودے آسکیں ۔ اس سے بھی براہ راست زمینداروں کو فائیدہ ملے گا ۔سکریٹری خادم حسین نے مزید کہاکہ خواتین کو روز گار کے مواقعے فراہم کرنے کیلئے ٹنل دینگے تاکہ زیادہ سے زیادہ سبزیوں کی پیداروار ہوسکیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر غلام محی الدین نے کہاکہ میں گرچہ گوجال کے عوام کو داد دیتا ہوں کہ اُنہوں نے محکمہ فشریز کیساتھ ملکر اتنے قلیل وقت میں اتنے محنت سے اس ٹاسک کو مکمل کیا اور ہمیں اس قابل بنایا کہ آپ کے سامنے کھڑے ہوکر بات کر سکیں ۔ ہنزہ کے عوام باشعور ہے ۔ مجھے اُمید ہے کہ اس فش فارم سے علاقے کو فائدہ ہوگا ۔ تقریب سے گرچہ عوام کی نمائندہ تنظیم کے صدر رضا محمد نے محکمہ فشریز کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہم فشریز ڈیپارٹمنٹ کے شکرگزار ہے کہ اُنہوں نے ہمارے گاؤں میں انمول خزانہ ڈال کر مستقبل کو روشن کردیا ۔ مجھے اُمید ہے کہ فش فارم سے گاؤں کو بہت فائدہ ملے گا اور روز گار کے نئے مواقعے میسر ہونگیں ۔کیونکہ ضلع ہنزہ میں مچھلی نایاب ہے ۔ اُنہوں نے خادم حسین سکریٹری فشریز ، لائیو سٹاک اور زراعت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس فش فارم کوپانی جاری رکھنے کیلئے ہمیں پائپ لائن کی ضرورت ہے اور حفاظتی بند باندھنے اور فش فارم کی دیکھ بھال کیلئے ملازمتوں کی اشد ضرورت ہے ۔مجھے اُمید ہے کہ سکریٹری صاحب ہمارے ان گزارشات پر ضرور غور کرینگے ۔تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عنایت علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر تکبیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام مصطفی او ر میڈیا نمائندوں کیساتھ گاؤں کے لوگوں کی کثیر تعداد نے اجلاس میں شر کت کی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved