میا چھر کے رہا ئشی عبد الحسن کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی
  19  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت ( ظفر عباس ) ضلع نگر گزشتہ شب گاوں میا چھر کے رہا ئشی عبد الحسن کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی رہائشی گھر اور کمرہ دیکھتے ہی دیکھتے جل کر خاکتر ہو گیا اور لاکھوں کا نقصان ہو گیا ۔ گھر میں موجود کمپیوٹر ، ٹی وی اور ضرورت کے ایشیاء اور صندوق میں موجود کچھ نقدی بھی جل گئے آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی گاوں کے لوگ جمع ہوگئے اور اپنی مدد آپ آگ کو بجھا دیا ۔ گھر کے مالک عبد الحسن نے اوصاف سے گفتگو کر تے ہوئے کہاہے کہ گھر میں جب اچانک آگ بھڑک اٹھی تو اس وقت ہم گھر میں 8 افراد موجود تھے ۔ بڑی مشکل سے گھر والوں نے اپنی جان بچائی گھروالوں نے جب واویلا کیا گو محلے کے لوگ جمع ہوگئے اور آگ بجھانے میں ہماری مددکی ۔ لوگوں کے جمع ہو نے تک دیسی گھر مکمل طور پر کل کر خاکتر ہو گیا۔ انہوں نے کہاکہ گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے میں بے گھر ہو گیا ہوں میری ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ میری مددکر یں اور امداد فراہم کریں انہوں نے آگ لگنے کے وجوہات کے حوالے سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ ہوسکتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہو ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved