تیز رفتار گاڑی کی ٹکر نے کنوداس کے رہائشی 3 سالہ کمسن بچی کی جان لے لی
  19  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت (وقائع نگار خصوصی ) تیز رفتار گاڑی کی ٹکر نے کنوداس کے رہائشی 3 سالہ کمسن بچی کی جان لے لی ۔والدین کی درخواست پر سٹی پولیس گلگت نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے 2 گھنٹے بعد ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ۔ پولیس زرائع کے مطابق بد ھ کے روز کنوداس کے مین شاہراہ پر ٹریفک کا حادثہ رونما ہوا۔ غذر 2018 گاڑی کی ٹکر سے کنوداس کی رہائشی 3 سالہ کمسن بچی جوہریہ موقع پر دم توڑ گئی ۔ سی سی ٹی وی کے کیمروں کی مدد سے 2 گھنٹے بعد گاڑی ڈرائیور نعمت اللہ ساکن سنیگال داریل کو گرفتار کر کے دفعہ 289,320 کے تحت تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ ینی شاہدین کے مطابق کمسن بچی جوہریہ گلی کے پاس کھڑی تھی اور وہ سٹرک کراس کر نا چاہتی تھی اچانک ہی تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر بچی کو کچل دیا، بچی تو جان بحق ہوگئی لیکن ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ 2 گھنٹے بعد پولیس نے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے ایس ایچ او ظہور احمد اور اس کی پوری ٹیم کو سی سی ٹی وی کی مدد پیش کرتے ہیں

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved