پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غذر کے عہدیداروں اور پی پی پی سٹی گاہکوچ کے عہدیداروں کا اجلس
  19  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
غذر(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غذر کے عہدیداروں اور پی پی پی سٹی گاہکوچ کے عہدیداروں کا ایک اہم اجلس پیپلز پارٹی سکرٹیریٹ گاہکوچ میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت جنرل سکرٹری پی پی پی غذر بدر الدین بدر نے کی اجلاس میں پی پی پی کے ضلعی فنانس سکرٹری محمد امیر کوارڈینیشن سکرٹری قیصر اقبال پی پی پی سٹی کے صدر نفس جان سینئر نائب صدر ابراہیم مخلص جنرل سکرٹری ممتاز علی نائب صدر محمد ایوب اور آفس سکرٹری حسین اکبر نے شرکت کی اجلاس میں پی پی پی سب ڈویژن اشکومن پونیال اور پی پی پی تحصیل پونیال کے عہدیداروں کے چناؤ کے لیے تفصیلی مشاورت کی گئی پی پی پی سٹی عہدیداروں نے اس حوالے سے اپنی سفارشات ضلعی کمیٹی کے سامنے رکھ دیئے پی پی پی کے ضلعی عہدیداروں پر قائم کمیٹی تحصیل پونیال کے تمام گاؤں کے کارکنوں کے ساتھ مشاورت کرنے کا سلسلہ شروع کرچکا ہے تحصیل پونیال کے تمام کارکنوں سے مشاورت کے بعد پی پی پی سب ڈویژن اور تحصیل پونیال کی کابینہ تشکیل دی جائیگی مذکورہ دونوں تنظیمی سیٹ اپ کی منظوری کابینہ کا اجلاس بُلانے کے بعد دیا جائیگا

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved