غذر میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا
  19  اپریل‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
۔غذر (بیورو رپورٹ )غذر میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا زیادہ تر موٹر سائیکل سواروں نے ہلمٹ کا استعمال ترک کر دیا اور اس وقت غذر میں ہزاروں کی تعداد میں موٹرسائیکل موجود ہیں اور اس قبل غذر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سمیت چاروں تحصلیوں میں موٹر سائیکل سوار اگر ہلمٹ استعمال نہ کریں تو ان کے خلاف سخت کارروائی ہوتی تھی مگر گزشتہ کئی ہفتوں سے موٹر سائیکل سوار اپنی مرضی کے مالک بن گئے ہیں اور زیادہ تر موٹر سائیکل سوار بغیر ہلمٹ کے استعمال کے موٹر سائیکل چلاتے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ کے آغاز کے ساتھ ہی لیویز کا بیرل لگا ہے روزانہ درجنوں موٹر سائیکل سوار بغیر ہلمٹ استعمال کئے اس بیرل سے گزرتے ہیں مگر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی دوسری طرف اس وقت غذر میں سینکڑوں ایسا موٹر سائیکل ہیں جو فرضی نمبر پلٹ استعما ل کرتے ہیں اور بعض نے گرین تو کسی ریڈ نمبر پلٹ لگایا ہے مگر ان کے خلاف بھی غذر کی ٹریفک پولیس خاموش ہے جبکہ اس سے قبل لیویز چیک پوسٹ پر بھی ایسے موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی ہوتی مگر اب وہ بھی صرف ڈیوٹی کی حد تک تعنیات ہیں جس باعث ضلع بھر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved