سی پیک سے پورے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، کرنل راشد وقار
  10  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت(اوصاف نیوز) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام تین روزہ جیمز ایکسپو نمائش اختتام پذیر ہو گئی ہے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایف سی این اے کے کمانڈ لاگ کرنل راشد وقار تھے شیلڈ و سڑ ٹفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کر نل راشد وقار نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہدار ی منصوبے سے پورے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور تجارت کو وسعت دینے اور کثیر زر مبادلہ کمانے میں بھی مدد ملے گی انہوں نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں ٹیڈا کا کردار قابل رشک ہے گلگت بلتستان میں بھی ٹیڈا کی سر گرمیاں موثر ہیں

اور بیرون ملک کے سرمایہ کار یہاں پر سر مایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں ۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر خالد رسول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین روزہ جیمز ایکسپو نمائش کا اہتما م کیا گیا تھا تاکہ مقامی سطح پر تیار کی جانے والی پراڈکٹس کی مارکیٹنگ کی جا سکے انہوں نے کہا کہ تین روزہ جیمز ایکسپو نمائش کے مثبت نتائج مرتب ہوئے ہیں انشا ء اللہ اگلے سے مذید میگا انداز میں ایکسپو نمائش کا انعقاد کیاجائے گا تقریب کے آخر میں نمائش میں سٹالز لگانے والے افراد میں شیلڈز اور سڑٹفکیٹس تقسیم کئے گئے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved