سکردو میں حالیہ سیلاب کے متاثر ین کے مسائل کے حوالے سے ڈی سی سکردو سے ملاقات
  10  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

سکردو (اوصاف نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے سکردو میں حالیہ سیلاب کے متاثر ین کے مسائل کے حوالے سے ڈی سی سکردو سے ملاقات کی اور متاثرین کی امداد کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے سکردو میں مختلف مقامات جن میں سدپارہ، رگیول، حسین آباد، روندو اور دیگر مقامات شامل ہیں پر سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیا اور زور دیا کہ سیلاب زدگان کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔اس موقع پر ڈی سی سکردو نے سیلاب زدگان کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی ،

اور کہا بند روڈز کو دو دن کے اندر بحال کیا جائے گا، پانی کی فراہمی کے لیے بھی فوری طور پر عوام کے تعاون سے فوری طور پر کام شروع کیا جائے گا۔ جبکہ لاپتہ افراد کی بحالی کے لیے پہلے سے ہی ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔اس موقع پر متاثرین کی مکمل بحالی کے لیے معاوضہ سمیت دیگر اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved