غذر،چیرمین بلاول بھٹو زردری کے دورہ گلگت کے حوالے سے لالحہ عمل طے کیا گیا
  10  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

غذر (بیورو رپورٹ )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماوں کا اہم اجلاس پی پی پی کے چیرمین بلاول بھٹو زردری کے دورہ گلگت کے حوالے سے لالحہ عمل طے کیا گیا اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک ہنگامی اجلاس پی پی پی ضلع غذر کے صدر محمد ایوب شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں پارٹی کے مرکزی چیرمین بلاول بھٹو زردری کے دورہ گلگت کے حوالے سے گفتہ شنید کی گئی اجلاس میں پی پی ضلع غذر کے سینئر نائب صدر ظفر محمد شادم خیل جنرل سیکرٹری بدر الدین بدر نائب صدر محمد نزیر خان ایڈوکیٹ نادرخان ایڈوکیٹ صوبیدار(ر) محمد دین ڈپٹی جنرل سیکرٹری واجد گلگتی سٹی صدر نفس جان کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے فرزند چیرمین بلاول بھٹو کا والہانہ استقبال کیا جائیگا اور ضلع غذر سے ہزاروں کارکن اپنے محبوب قائد کے خطاب سننے کے لئے بے تاب ہیں پی پی پی کے ضلعی عہدیدارن تمام تحصیلوں کے زمہ داران اور کارکنوں کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے اور26اگست کی تاریخی جلسے میں ضلع غذر سے عوام کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر شریک ہوگا پی پی کے ضلعی کابینہ نیز تمام تحصیلوں اور سٹی کے علاوہ تمام کارکنوں کا ایک اہم اجلاس 13اگست کو دوبارہ ضلعی سیکرٹریٹ طلب کیا گیا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved