گلگت،ایف سی این اے فرسٹ لالک جان فٹ بال چمپیئن شپ کی تیار یاں مکمل
  10  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( وقائع نگار خصوصی ) ایف سی این اے فرسٹ لالک جان فٹ بال چمپیئن شپ کی تیار یاں مکمل ،آج 4 بجے تمام کپتانوں کے موجودگی میں ڈراز نکالے جائیں گے۔ 14 آگست سے تمام کلبوں کے مارچ پاس سے میگا ایونٹ کا افتتاح کیاجائے گا۔ افتتاحی تقریب میں فورس کمانڈر جی بی مہمان خصوصی متوقع ۔ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن گلگت کے صدر محمد ذاکر نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ گلگت سٹی پارک میں ایف سی این اے کے تعاون سے فرسٹ لالک جان فٹبال چمپیئن شپ 2017 شروع ہوگا۔ اس میگا ایونٹ میں گلگت بھر سے ٹاپ 12 کلبوں کو شامل کیا گیا ہے ٹورنامنٹ ناک آوٹ سسٹم کے تحت کھیلا جائے گا۔ اس میگا ایونٹ کا افتتاح 14 اگست کو تمام کلبوں

کے مارچ پاس سے ہوگا ۔ تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں آج دن 4 بجے تمام کلبوں کے کپتانوں کی موجودگی میں ایف سی این اے ڈراز نکالے جائیں گے۔ انہوں نے تمام کلبوں سمیت شائقین فٹبال سے پرزور اپیل کی ہے کہ میگا ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔ کامیاب ایونٹ کے اختتام سے اور بھی میگا ایونٹ کا انعقاد یقینی بنایاجائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved