جعفر اﷲنے حلقہ میں مذہبی بنیادوں کمپین کی‘ حسین الہامی
  11  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت( اوصاف نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے انچارچ شہزاد حسین الہامی، اور توصیف حسن نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی سیپکر جعفراﷲصوبائی صدر کی مقبولیت سے خاہف ہیں۔موصوف پہلے مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے نظر آرہے تھے جب انہیں اپنی اوقات کا اندازہ ہوا تو ایک دم یو ٹرن لیتے ہوئے مشوروے دینے پر آگیا ہے ۔ یہ بات سب کو پتہ ہے کہ جعفر اﷲنے حلقہ ایک میں مذہبی بنیادوں پر اپنی کمپین کی ۔موصوف دوسروں کو سیاست کے مشورے دینے کی بجائے پہلے اپنی اخلاقیات پر توجہ دیں ۔شوشیل میڈیا پر نوجوانوں اور عوام کی تنقید برداشت کرنہیں سکتے اور گالیاں اور دھمکیاں دینے کے علاوہ موصوف کو کوئی دوسرا کام نہیں آتا موصوف کی زبان ہارے ہوئے جواریوں جیسی ہو گی ہے جو سب کچھ ہار جانے کے بعد اول فول بکنا شروع ہو جاتے ہیں موصوف کو یہ یاد ہونا چاہیے کہ ان کے ماضی سے گلگت کا

بچہ بچہ واقف ہے بہتر ہو گا کہ موصوف اپنی اوقات سے زیادہ اچھلنے کی کوشیش نہ کرے۔ شوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد آپ لوڈ کرنے اور لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھیلنے کے جرم میں موصوف پر ساہبرکرائم قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ۔صوبائی حکومت معصوم عوام پر تو اس قانون کے تحت ایکشن لیتی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ نام نہاد صوبائی حکومت نام نہاد صوبائی ڈپٹی سپیکر کے خلاف کیا ایکشن لیتی ہے ۔صوبائی حکومت نے موصوف کے خلاف ایکشن نہیں لیا تو عوام بھرپور احتجاج کرینگے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved