چلاس،محکمہ جنگلات دیامر کے عارضی ملازمین کو فوری مستقل کیا جائے
  11  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محکمہ جنگلات دیامر کے عارضی ملازمین کو فوری مستقل کیا جائے۔ عارضی ملازمین کئی عرصے سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جنہیں تنخواہیں بھی نہیں دی گئیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر پی وائی او دیامر نور محمد نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ جنگلات دیامر میں پائے جاتے ہیں لیکن ملازمین کی تعداد دیگر اضلاع کی نسبت کم ہے۔ محکمہ جنگلات کے عارضی ملازمین گزشتہ کئی سالوں سے

مختلف مقامات پر اپنی ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں۔ مستقل نہ ہونے پر ملازمین ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ کئی ملازمین کی عمریں زائد ہو گئی ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری جنگلات سے مطالبہ کیا کہ محکمہ جنگلات دیامر کے عارضی ملازمین کو فوری طورپر مستقل کر کے ملازمین کی ذہنی اذیت کا خاتمہ کیا جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved