12اگست 1948سانحہ بابڑہ انسانی تاریخ کا سیاہ دن ہے،شیر خان
  11  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز ) عوامی نیشنل پارٹی گلگت بلتستان کے چیف آرگنائزر شیر خان بنگش نے باچا خان مرکزگلگت سے جاری بیان میں کہا ہے کہ 12اگست 1948سانحہ بابڑہ انسانی تاریخ کا سیاہ دن ہے ، اس دن یزید وقت قیوم خان نے ظلم اور بربریت کی تاریخ رقم کی جب امن کے علمبردارں اور انسانیت کا پرچار کرنے والے جنگ آزادی کے عظیم خدمت گاروں پر ریاست پاکستان اور قیوم خان کی ایما پر پر امن احتجاج پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی اور سات سو کے قریب نہتے خدائی

خدمت گاروں نے ایک عظیم تحریک کیلئے جام شہادت نوش کیا ۔ اس خدا خدائی خدمتگار تحریک کے کارکنوں پر غلم و بربریت کی انتہا کر دگئی ۔ پندرہ سو سے زائد تحریک کے کارکن اندھی گولیوں کا نشانہ بنے اور زخمیوں کو طبی امداد تک اس وقت کی قیوم خانی حکومت نے منع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ باچا خان بابا کے پیروکار آج بھی اپنے وطن کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved