وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الر رحمن نا اہل وزیر اعظم کے بارات میں گئے ہے،فاروق احمد
  11  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت( اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف گلگت ڈویژن کے صدر عزیر احمد اور جنرل سیکر ٹری فاروق احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الر رحمن عوامی بجٹ اور سرکاری خزانے کے لاکھوں پیسوں کو خرچ کر کے ایک نا اہل وزیر اعظم کے بارات میں گئے ہے آخر یہ لوگ ثابت کیا کر نا چاہتے ہے ، ریاستی اداروں اور سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہ مانتے ہوئے اور انکے خلاف پریس کانفرنس کر رہے ہیں یہ لوگ مودی کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں ،

ان کو یہ حق کس نے دیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف پریس کانفرنس کرے، انہوں نے کہا کہ تمام حکومتی وزراء روڈوں پر اور فٹپاتوں پر ہیں اسمبلی اور دفاتر کو تالے لگا کر یہ لوگ اپنی الگ قانون بنا نے کے چکر و میں ہیں، انہوں نے کہا کہ حفیظ الر حمن بے فکر نہ رہے انہوں نے جو حکومتی خزانے کو ٹیکہ لگا یا ہے اس کے ایک ایک روپے کا احتساب دینا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے جو کرپشن کئے ہیں تحریک انصاف ان سب کا احتساب قانونی اور آئینی طریقے کار سے کریگی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved