گلگت،ای سی و مجسٹریٹس کے چھاپے ،درجنوں گرانفروشوں کو گرفتار
  11  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز) اسسٹنٹ کمشنر و مجسٹریٹس کے چھاپے ،درجنوں گرانفروشوں کو گرفتار ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے مجسٹریٹس و پولیس پولیس فورس کے ہمراہ مختلف بازاروں میں چھاپے مارے اور گزشتہ روز تبدیل ہونے والے نرخنامہ کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد دکانداروں کو دھر لیا گیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے نرخناموں کو تبدیل کرکے نرخوں میں نمایاں کمی کی گئی تھی مگر جمعہ کے روز چھاپوں کے دوران اسسنٹ کمشنر کمشنر اور انکی ٹیم کے خریداروں سے خریدی ہوئی چیزوں کے نرخ معلوم کرنے پر دکاندار خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے انہیں موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا

۔گرفتار ہونے والے افراد میں اکثریت کا تعلق سبزی فروشوں سے ہے جوکہ ٹماٹر ،آلو اور مٹر مہنگا بھجنے پر رنگے ہاتھو ں گرفتار کر لیا گیا انکے اعتراف جرم کر لینے پر انہیں جیل بجھوادیا گیا اسکے علاوہ متعدد دکانداروں پر گلی سڑی سبزیاں بیجھنے پر بھاری مقدار میں جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔بازاروں میں موجود خریداروں نے اسسٹنٹ کمشنر اور انکی ٹیم کو گرانفروشوں کیخلاف پر کریک ڈاون کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ روزانہ کے بنیادپر کاروائیاں کرکے غریب عوام کو ریلیف پہنچانے کا عمل جاری رکھا جائے گا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved