غذر،دکاندارحضرات غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے،انتظامیہ خاموش
  11  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

غذر (بیورو رپورٹ )گاہکوچ کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ کے موضعات سینگل ،بوبر ،گلمتی ،سلپی اور داماس میں بھی پرائس کنٹرول کمیٹی کاوجود ختم ہوکر رہ گیا دکاندارحضرات غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں مگر انتظامیہ کے بڑے صر ف اپنے دفتروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ بعض دکانوں میں اشیاء خوردنی کے ساتھ ساتھ پٹرول اور ڈیذل بھی فروخت کیا جارہا ہے کسی بھی دکان میں پرائس کنڑول کمیٹی کا مقررہ کردہ ریٹ لسٹ تک موجود نہیں ہے اور اگر ہے بھی تو اس پر عمل نہیں ہورہا ہے دوسری طرف بعض دکانوں میں زائد المیاد اشیاء خوردنی بھی فروخت کی جارہی ہے مگر ان آفراد کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے

لوٹ مار کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں بھی صورت حال ایسی ہی ہے سبزی کی دکانوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا ریٹ لسٹ دکانداروں کی جیبوں میں ہے مگر انتظامیہ مکمل طور پر خاموش ہے اور غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے اس حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں سٹی مجسٹریٹ کی تعیناتی کی اپیل کی ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved